راجہ کے بازار کے تاجر سمیت 3افراد قتل ،دو زخمی

راجہ کے بازار کے تاجر سمیت 3افراد قتل ،دو زخمی

رتہ امرال کے علاقے میں باپ نے بیٹے کو ماردیا ، الگ الگ مقدمات درج

راولپنڈی (خبر نگار) لڑائی جھگڑوں اور دیگر 5واقعات کے دوران تین افراد جا ں بحق،دو کو زخمی کردیاگیا،سٹی پولیس کو حامد نے بتایاکہ راجہ بازار میں کپڑے کے تاجر اور اسکے بھائی عامر صادق کو لین دین کے تنازع پر مرزاخالد نثار وغیرہ نے جرگہ پر بلوایا،بعدازاں اسکے بھائی کو رکشہ میں ہسپتال لایاگیاجسے گولیاں لگی ہوئی تھیں ، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا، ادھر رتہ امرال پولیس کو سراج بیگم نے بتایاکہ اسکے دبئی پلٹ بیٹے دانیال کو جھگڑے کے بعد اسکے والد نے چھری کے وار کرکے قتل کردیا،دوسری جانبّ صادق آباد پولیس کو حفیظ نے بتایاکہ اسکی بیٹی صباکو نامعلوم شخص نے گولی ماردی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ،ادھر پیرودھائی پولیس کو عاطف نے بتایاکہ امجد سمیت سات ملزمان نے گھر پر حملہ کیااور فائرنگ کرکے مجھے زخمی کردیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں