شیرو گینگ کے چار ارکان سرغنہ سمیت گرفتار،مسروقہ مال بر آمد

 شیرو گینگ کے چار ارکان سرغنہ سمیت گرفتار،مسروقہ مال بر آمد

ڈکیت گر وہ کا جڑ واں شہر وں سمیت ضلع اٹک میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف

اسلام آباد(خبر نگار) تھانہ نون پولیس نے جڑواں شہر وں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلو ب شیرو گینگ کے چار ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینے گئے قیمتی موبائل فونز، نقدی، تین مو ٹر سائیکل اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیت گر وہ نے جڑ واں شہر وں سمیت ضلع اٹک میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان گزشتہ دنوں تھانہ گولڑہ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر موبائل شاپ لوٹنے میں بھی ملوث نکلے ,،ملزمان میں محمد یاسین، محمد طارق، حسنین اور شیرو گینگ کا سرغنہ شیر زمان بھی شامل ہے ، ملزمان نے واردات کے دوران سیکٹر آئی 16 میں پی ایچ اے زیر تعمیر فلیٹس کے گلاب گل نامی چوکیدار کو فائر کر کے زخمی بھی کردیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں