زلزلہ زدگان کیلئے آنیوالا غیر ملکی فنڈ دیا جائے ، باسط اعوان

زلزلہ زدگان کیلئے آنیوالا غیر ملکی فنڈ دیا جائے ، باسط اعوان

فنڈزملیں گے تو رکے ہوئے منصوبے مکمل کئے جاسکیں گے ، کنٹریکٹر ایسوسی ایشن

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) آزاد کشمیر کے 8 اکتوبر 2005کے زلزلے کے بعد تباہ شدہ اداروں پر ترقیاتی کام کرنے والے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن (تعمیر نو) کے عہدیداران نے حکومت اور ایرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زلزلہ زدگان کیلئے غیر ملکی ڈونرز کی جانب سے آنے والا فنڈ فراہم کریں تاکہ آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرین کیلئے رکے ہوئے منصوبے مکمل کئے جا سکیں کیونکہ سولہ سال سے منصوبے مکمل نہ ہونے سے متاثرین زلزلہ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اب پھر سردیاں آنے والی ہیں جس سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائیگا، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پانچ نومبر تک پورے نہ کئے تو پھر پورے آزاد کشمیر سے متاثرین بچے بوڑھے مرد و خواتین کی بڑی تعداد اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک میں دھرنا دینے پر مجبور ہوگی، پریس کلب میں سول سوسائٹی، تاجر نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے کے بعد تباہ شدہ اداروں پر ترقیاتی کام کرنے والے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن (تعمیر نو) کے صدر باسط اعوان، جنرل سیکرٹری راجہ ایاز غفور اور دیگر کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کو سولہ برس بیت گئے ہیں مگر ایرا اور حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے اکثر منصوبے نامکمل پڑے ہوئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں