تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری

تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری

قابضین کی سرپرستی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 6افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیدپور گائوں میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی پر کارروائی کی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا عملہ جب مذکورہ جگہ پر پہنچا تو وہاں سرکاری اراضی پر تعمیرات کی جارہی تھیں، عملے کو بتایا گیا کہ چھبیس مرلے سرکاری اراضی عبدالحمید نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ عتیق الرحمن نے ایک لاکھ روپے بھتہ لیکر محمد جمیل ، ذوالفقار احمد اور گلزار احمد کو فروخت کی ہے جس پر فوری آپریشن کر کے تعمیراتی سامان ضبط کرلیا گیا۔ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث اور ان عناصر کو سہولت فراہم کرنے پر عتیق الرحمن سمیت چھ افراد کے خلاف با قاعدہ مقدمہ کا اندراج کرا دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں