نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات یادرکھی جائینگی، ظہیر سلطان

نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے  خدمات یادرکھی جائینگی، ظہیر سلطان

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چودھری ظہیر سلطان نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر بیگم نصرت بھٹو کوپاکستان پیپلز پارٹی کی بقا کیلئے ان کی خدمات پر زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چودھری ظہیر سلطان نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر بیگم نصرت بھٹو کوپاکستان پیپلز پارٹی کی بقا کیلئے ان کی خدمات پر زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھنے کے بعد اس وقت کے حکمران ایوب خان کے خلاف چلائی جانے والی تحریک میں نصرت بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شانہ بشانہ جمہوریت کیلئے کر دار ادا کیا، جب ضیا الحق نے مارشل لاء لگایا شہید بھٹو کو بے گناہ کیس میں ملوث کرکے عدالتی قتل کے ذریعے تختہ داسر پر لٹکایا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں