گلبرگ ای اور ایف ایگزیکٹوکی شاندار کامیابی پر تقریب

گلبرگ ای اور ایف ایگزیکٹوکی شاندار کامیابی پر تقریب

سپیکر اسد قیصر مہمان خصوصی تھے ، اُستاد راحت فتح علی خان اور گل پانڑہ نے نغمات پیش کئے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) گلبرگ گرینز اسلام آباد میں E ایگزیکٹو اورFایگزیکٹو کی شاندار سیل کے موقع پر کارپوریٹ تقریب ہوئی جس کا اہتمام RJ گرینز پرائیویٹ لمیٹڈ اور نیو یارک رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز IBECHS اورICCI کے اشتراک سے کیا گیا، قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر مہمان خصوصی تھے جبکہ IBECHS کے سیکرٹری شجاعت اللہ قریشی مہمان اعزاز تھے ،سی ای او RJ گرینز محمد عمران اور نیو یارک رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے ایم ڈی مشرف گلزار بھی تقریب میں شریک ہوئے ، ان کے علاوہ تقریب میں اراکین سینیٹ ، قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور اعلیٰ سول وفوجی افسران نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی اور مہمان اعزاز نے E اورF ایگزیکٹو بلاکز کی حالیہ شاندار سیل پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کو ایوارڈ عطا کئے ، تقریب کے آخر میں مشہور گلوکاروں اُستاد راحت فتح علی خان اور گل پانڑہ نے اپنے نغمات پیش کر کے اسے یادگار تقریب بنا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں