سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری، سائلین کی دادرسی کاحکم

سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری، سائلین کی دادرسی کاحکم

احسن یونس نے 30شہریوں کے مسائل سنے اور افسران سے فون پر بات بھی کی

راولپنڈی(خبر نگار)سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری ، 30 شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے ، سٹی پولیس آفیسر احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری میں گزشتہ روز سینئر پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی مارک کردہ درخواستوں پر ان کے مسائل خود سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے ۔ سی پی او نے کہا پولیس افسران شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں