صحت مراکز کا معیار وہ نہیں جو ہونا چاہئے ،ڈاکٹر فیصل سلطان

صحت مراکز کا معیار وہ نہیں جو ہونا چاہئے ،ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کا معیار وہ نہیں ہے جو ہونا چاہئے

اسلام آباد (نیوزرپورٹر ،دنیا نیوز)سینٹرز میں سروس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو بڑے شہروں میں ہسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے شاہ اﷲ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں کہا کہ عوام کورونا ویکسین جلد از جلد لگوائیں، ویکسین سروسز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،صحت کے اداروں کی نگرانی کیلئے ہیلتھ مینجمنٹ اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں، عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے بنیادی ہیلتھ سینٹرز کو بہترین سہولیات دے رہے ہیں، ڈ اکٹرز اور پیرامیڈیکل عملہ عوام کو معیاری اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کریں،قبل ازیں ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمز ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہاہے ، انہوں نے شعبہ ایمرجنسی کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں