انسداد تمباکو قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری :مقررین

 انسداد تمباکو قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری :مقررین

تمباکو مصنوعات پر تصویری انتباہ مقامی زبانوں میں درج کیا جائے ، گفتگو

اسلام آباد(نامہ نگار) انسداد تمباکو قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے ،صحت سے متعلق انتباہ مقامی زبانوں میں بھی درج کیا جائے جس کا قابل فہم ہونا ضروری ہے ، صحت اور سماجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اس امر کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام ویبینار کے دوران اپنی گفتگو میں کیا،تمباکو نوشی کے حوالے سے پاک اُردن تنظیم کی شریک بانی اور سیکرٹری جنرل لاریسہ الیارنے شرکاکو بتایا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران محتاط اندازے کے مطابق اُردن میں تمباکو نوشی کی وجہ سے 9027ہلاکتیں ہوئیں،تمباکو کی مصنوعات پر تصویری انتباہ مقامی زبانوں میں درج کرنا موثر ہوگا،وزارت صحت کی نمائندہ ڈاکٹر ثمرہ مظہر نے کہا کہ مقامی زبانوں میں انتباہ اچھی تجویز ہے ، ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے سی ای او اظہر سلیم ،بھارت سے تعلق رکھنے والی ماہر صحت ڈاکٹر ساہانہ شتیا ،ایس ڈی پی آئی کے وسیم جنجوعہ اور سید واصف نقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تصویری انتباہ پر عمل درآمد یقینی بنانا ضروری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں