مختلف سیکٹروں میں مرمتی کام کے باعث پانی کی ترسیل 24گھنٹے کیلئے معطل رہیگی

مختلف سیکٹروں میں مرمتی کام کے باعث  پانی کی ترسیل 24گھنٹے کیلئے معطل رہیگی

سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر پائپ لائنوں کی مرمت اور نئی پائپ لائنیں بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اس سلسلے میں جی سکس، جی سیون ٹو، جی سیون تھری، جی ایٹ ٹو، جی نائن تھری اور جی نائن فور کے سیکٹرز میں مرمتی کام کی وجہ سے پانی کی ترسیل چوبیس گھنٹے کے لئے 27 اکتوبر کی شام سے 28 اکتوبر کی شام تک معطل رہے گی۔سی ڈی اے انتظامیہ نے اس سلسلے میں ان سیکٹرز کے مکینوں سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں