پاکستانی طالب علم چین کی انسدادغربت مہم میں مددگار

 پاکستانی طالب علم چین کی انسدادغربت مہم میں مددگار

چین میں دیہی علاقوں میں شرح خواندگی میں اضافہ مہم کا حصہ ہے ،چائنہ اکنامک نیٹ

اسلام آ باد (خصوصی وقائع نگار )چین میں دیہی علاقوں میں شرح خواندگی میں اضافہ تعلیم کے ذریعے غربت کے خاتمے کا حصہ ہے ، چین میں زیر تعلیم پاکستانی طالبعلم پرائمری سکول میں مفت انگلش زبان پڑھا کر چین کی انسدادغربت میں مدد کر رہا ہے ، چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے صوبہ شانشی کی ہیانگ کانٹی کے نانگو پرائمری سکول کے کلاس رومز سے \'\'ہیلو! آپ سب کیسے ہیں؟\'\' \'\'میں ٹھیک ہوں \'\' پڑھنے کی واضح آواز آئی، طلبہ نے اپنے نئے غیر ملکی انگریزی ٹیچر کو پرجوش نظروں سے دیکھا، ان کے نئے استاد ایک پاکستانی منصور احمد کوندھر ہیں، جو چین میں پی ایچ ڈی کا طالب علم ہے ، کوندھر ابھی ایک ہفتہ قبل یہاں زبانی انگریزی پڑھانے آئے تھے ،وہ زبانی انگریزی سکھاتا ہے ، طالب علموں کو انگریزی بولنے پر آمادہ کرنے کیلئے کوندھرمختلف طریقے آزماتا ہے ، کوندھر کے ایک طالب علم نے کہا کہ مجھے مسٹر کوندھر کی پڑھائی بہت پسند ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں