چیلنجز کو مد نظر رکھ کر پلاننگ کی ضرورت ہے، تنویر الیاس

چیلنجز کو مد نظر رکھ کر پلاننگ کی ضرورت ہے، تنویر الیاس

ہمیں سوچنا ہوگا کہ آج ہماری ضرورت کیا ہے اور آئند ہ سو یا دو سو سال میں کیا ہوگی ؟

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) آزادکشمیر کے سینئر موسٹ وزیر اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ، سیاحت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آئندہ سو سالہ اور دوسوسالہ چیلنجز کو مد نظر رکھ کر پلاننگ کی ضرورت ہے ، ہمیں سوچنا ہوگا کہ آج ہماری ضرورت کیا ہے اور آئند ہ سو یا دو سو سال میں ہماری ٹریفک اور اربنائزیشن کی کیا صورتحال ہوگی،دیہی علاقوں میں بے ہنگم تعمیرات اور سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے نیچرل لینڈ سکیپ تباہ ہورہا ہے ،ایسی صورتحال رہی تو آئندہ چند دہائیوں میں دیہی علاقوں میں بھی کنکریٹ کے پہاڑ بن جائیں گے اور پھر لاہور اور آزادکشمیر کے ماحول میں کوئی فرق نہیں رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کی جانب سے دی جانیوالی محکمانہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ فیاض علی عباسی، چیف انجینئر نارتھ خواجہ عبدالباسط اورچیف انجینئر ساؤتھ سردار فراز احمد نے انہیں بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں