جڑواں شہروں میں 14ملزمان گرفتار،منشیات، اسلحہ برآمد

جڑواں شہروں میں 14ملزمان گرفتار،منشیات، اسلحہ برآمد

جڑواں شہروں میں مختلف کارروائیوں کے دوران 3کلو چرس، 311گرام آئس، 4بوتل شراب اور 7پستول برآمد کر کے 14ملزمان گرفتار

اسلام آباد، راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے، اپنے رپورٹر سے) تھانہ نون پولیس نے زاہد، گولڑہ نے عبدالوہاب سے 151گرام آئس، صائم سے 160گرام آئس اور 120گرام چرس، گوجرخان پولیس نے غلام عباس سے 4بوتل شراب جبکہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم حمزہ کو گرفتار کر کے 1پستول، نیوٹاؤن پولیس نے شہزاد سے 1پستول برآمد کر لئے، ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں