لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم 6گھنٹے بعد گرفتار

لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم 6گھنٹے بعد گرفتار

پولیس کی بروقت کارروائی، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل بھی کرا لیا گیا

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، تھانہ ایئرپورٹ پولیس کومتاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم شیراز حسین نے گھر میں آکر زبردستی اس کے بیٹے سے زیادتی کی، متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر ایئرپورٹ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم شیراز حسین کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ایس ایچ او ایئرپورٹ نے بتایاکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں