کل پاکستان شہدائے پولیس میموریل شوٹنگ مقابلوں کا افتتاح

کل پاکستان شہدائے پولیس میموریل شوٹنگ مقابلوں کا افتتاح

تقریب میں صدرسابقہ آئی جیز ایسوسی ایشن افتخار رشید ، واجد ضیاکی خصوصی شرکت

اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل پولیس بیورو کے زیر اہتمام پولیس کے شہدا کو خرا ج عقیدت پیش کرنے کے لئے 4روزہ آل پاکستان شہدائے پولیس میموریل شوٹنگ مقابلوں کے حوالے سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں صدرسابقہ آئی جیز ایسوسی ایشن افتخار رشید کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا جنھوں نے فائر کرکے مقابلوں کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا، تقریب میں ریٹائرڈ آئی جیز، آئی جی اسلام آبا د سمیت پولیس کے دیگر سینئر افسران و جوانوں اور شہدا کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیوروواجد ضیا نے کہا کہ آل پاکستان شہدائے پولیس میموریل شوٹنگ مقابلوں میں ملک بھر سے 10 پولیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، تقریب کے مہمان خصوصی صدرسابقہ آئی جیز ایسوسی ایشن افتخار رشید نے کہا کہ شہداکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں کہ ان کے نام پر مختلف مقابلے منعقد کروائے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں