سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ آج پشاور جلسہ میں شرکت کریگا

سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ آج پشاور جلسہ میں شرکت کریگا

جیالوں کی ریلیوں کی قیادت آغا محمد علی شاہ اور سید سبط الحیدر بخاری کرینگے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر پشاور جلسہ عام میں شرکت کیلئے انچارج پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری کی قیادت میں عہدیداران اور کارکنوں کا بڑا جلوس آج پشاور روانہ ہوگا ، سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ مکان نمبر ایک گلی 85 جی سکس فور اسلام آباد سے صبح ساڑھے 10بجے روانہ ہوگاقبل ازیں پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی کا اجلاس قائم مقام صدر آغا محمد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج صبح دس بجے ملپور سے انچارج سینٹرل سیکرٹریرٹ سید سبط الحیدر بخاری کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی اور دوسری ریلی ایف الیون سے آغا محمد علی شاہ کے گھر سے نکلے گی جو ایچ 13 شاہراہ سری نگر پر اکٹھے ہو کر پشاور کی طرف روانہ ہوں گے ،اجلاس میں قائم مقام جنرل سیکرٹری عظمٰی ناصر ، سٹی نائب صدر چودھری کامران، نائب صدر شفقت عباسی ،سیکرٹری اطلاعات محمد علی سبزواری ، زاہد اقبال ، ناصر جیلانی ، ذیشان شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں