معذور خواتین کیخلاف تشدد کو روکنا ضروری ہے ، یو این ویمن

معذور خواتین کیخلاف تشدد کو روکنا ضروری ہے ، یو این ویمن

معاشرے کو تبدیل کرنیکی ضرورت ہے ، مس نادیہ ،عاطف شیخ اور دیگر کا اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )معذور خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اور لازمی قانون سازی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس، سٹیک ہولڈرز سے معذور خواتین کے حوالے سے سوشل سروسز، پولیس سیکٹر سمیت صحت کی سہولیات پر تجاویز پر غور کیا گیا، اجلاس کا اہتمام یو این ویمن کی جانب سے کیا گیا جس میں معذور خواتین نمائندوں نے شرکت کی،مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی نمائندہ مس نادیہ نے کہاکہ خواتین کی معذوری سے پیدا ہونے والے مسائل کیلئے معاشرے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،معذور خواتین میں صنفی تشدد کے بڑھتے واقعات کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ سٹیک ہولڈرز سے موجودہ قوانین پر عملدرآمد کیلئے تجاویز لی جائیں ، سٹیپ کی ڈائریکٹر پروگرامز،آبیا نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران معذور خواتین میں صنفی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ، اجلاس سے خطاب کے دوران سٹیپ کے ڈائریکٹر عاطف شیخ نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت سمیت سندھ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں معذوروں کے قوانین پاس ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قوانین جلد پاس ہونے جا رہے ہیں تاہم معذور افراد خصوصاً خواتین کو اپنے حقوق اور قوانین سے مکمل آگاہی ضروری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں