نیو پاور گرڈ پراجیکٹ اہم ہے ، منیجر نوشہرہ پراجیکٹ

نیو پاور گرڈ پراجیکٹ اہم ہے ، منیجر نوشہرہ پراجیکٹ

یہ پاکستان کے اولڈ پاور گرڈ کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا ،گوادر پرو کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) نیو پاور گرڈ پراجیکٹ پاکستان میں پہلے نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم ماڈرنائزیشن پراجیکٹ کا ترجیحی ذیلی منصوبہ ہے جس کی مالی اعانت ورلڈ بینک نے فراہم کی تھی، یہ پاکستان کے اولڈ پاور گرڈ کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے مطابقت رکھنے کیلئے ٹرانسمیشن اور تبدیلی کی صلاحیت کو بڑھائے گا،یہ بات نوشہرہ پراجیکٹ کے منیجر نے گوادر پرو کو خصوصی انٹرویو میں بتائی،1 دسمبر کو چائنا نیشنل ٹیکنیکل Imp.&exp.کمپنی (CNTIC) نے NTDCL کے ساتھ نوشہرہ 500kV گرڈ پراجیکٹ کیلئے EPC معاہدے پر دستخط کئے ہیں، معاہدے کے مطابق CNTIC نئے 500kV گرڈ سٹیشن کے ڈیزائن، سپلائی، انسٹالیشن، کمیشننگ اور تعمیر کا ذمہ دار ہوگا،سی این ٹی آئی سی نے گوادر پرو کو بتا یاکہ یہ منصوبہ اس سال پاکستان میں کمپنی کا چوتھا معاہدہ تھا، صوبہ کے پی میں واقع نوشہرہ پراجیکٹ بڑے الٹرا ہائی وولٹیج حب سب سٹیشن کے طور پر پاکستان میں توانائی کی جدید کاری کی پیشرفت پر نمایاں اثر ڈالے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں