اسسٹنٹ کمشنرز کو لینڈ ٹرانزکشن ٹارگٹ پورا کرنیکی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنرز کو لینڈ ٹرانزکشن ٹارگٹ پورا کرنیکی ہدایت

مینول مواضعات کو چیک ،مسلنگ ، اورل میوٹیشن کو روکا جائے ، کمشنر کی ہدایت

راولپنڈی(نیورپورٹر)کمشنر گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت ریونیو کا جلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آفسز میں قائداعظم کی تصویر کے اوپر سورہ احزاب کی آیت نمبر 41 بمعہ ترجمہ آویزاں کریں۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ مری کلر کہار اور دیگر تحصیلوں میں جہاں سیل پرچیز کا کام زیادہ ہو رہا ہے وہاں لینڈ ٹرانزکشن کا ٹارگٹ پورا کریں اور اس مہینے کے آخر تک زیادہ سے زیادہ کام کریں۔ مینول مواضعات کو چیک کیا جائے ،مسلنگ اور اورل میوٹیشن کو روکا جائے ۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ اپنا کام پوری یکسوئی کے ساتھ کریں تاکہ اس مہینے کے آخر میں مجموعی رزلٹ بہتر آسکے ۔تمام سب رجسٹرار ویلیو ایشن ٹیبل کے مطابق کام کریں۔راولپنڈی کی کارکردگی غیر تسلی بخش پاکر کمشنر نے اے ڈی سی آر کو اپنی کارکردگی بڑھانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا جو تحصیلدار یا پٹواری کام نہیں کرتے ان کی جواب طلبی کریں اور انہیں عہدے سے ہٹایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سٹمپ وینڈرز کی آکشن کی جائے اور ان کو سمارٹ کارڈ جاری کئے جائیں۔مینول میوٹیشن اور جمع بندیوں کو جلد مکمل کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں