صوبے میڈیکل سکالرشپ فنڈ میں حصہ جمع کرائیں ،پی ایم سی

صوبے میڈیکل سکالرشپ فنڈ میں حصہ جمع کرائیں ،پی ایم سی

صوبائی حکومتوں نے تاحال نیشنل میڈیکل سکالر شپ فنڈ میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی

اسلام آباد(ایس ایم زمان) پاکستان میڈیکل کمیشن نے چاروں صوبائی حکومتوں سمیت آزاد کشمیر وگلگت وبلتستان حکومت کو نیشنل میڈیکل سکالرشپ فنڈ میں حصہ جمع کرانے کیلئے ہدایت دی ہے ، پاکستان میڈیکل کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی حکومتوں نے تاحال نیشنل میڈیکل سکالر شپ فنڈ میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی،پاکستان میڈیکل کمیشن نے اپنے وسائل سے 40کروڑوپے نیشنل میڈیکل سکالر شپ فنڈ میں جمع کرائے ہیں،کمیشن کے قیام کو ایک سال گزرنے کے باوجود کسی صوبائی حکومت نے نیشنل میڈیکل سکالر شپ فنڈ میں حصہ نہیں دیا،فنڈ کے تحت پاکستان میڈیکل کمیشن میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طلبہ کو قرض اور وظائف دے گا، پاکستان میڈیکل کمیشن نے چاروں صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں