چیف جسٹس آزادکشمیر کے والد اسلام آباد میں سپردخاک

چیف جسٹس آزادکشمیر کے  والد اسلام آباد میں سپردخاک

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے والد راجہ اکرم خان کی نماز جنازہ جمعہ کے روز DHA-1 اسلام آباد میں ادائیگی کے بعد ڈی ایچ اے فیز ٹو قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں پاکستان اور آزادکشمیر کے جج صاحبان،سابق وزرائے اعظم آزادکشمیر، سابق چیف جسٹس صاحبان آزادکشمیر، وزرائے حکومت ، ممبران اسمبلی، ممبران کشمیر کونسل، سابق وزراء، پاکستان کے اعلیٰ سول و فوجی حکام، سپریم کورٹ و ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنزپاکستان وآزاد کشمیر کے عہدیداران اور دیگر نے شرکت کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں