وفاقی دارالحکومت بارہ برس سے سلاٹر ہائوس کی سہولت سے محروم

وفاقی دارالحکومت بارہ برس سے سلاٹر ہائوس کی سہولت سے محروم

اسلام آباد(ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت بارہ سال گزرنے کے بعد بھی سلاٹر ہائوس (مذبحہ ) کی سہولت سے محروم ہے ،

دو سال قبل سی ڈی اے ڈو یلپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈبلیو پی)کی جانب سے سلاٹر ہائو س کے لئے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا تھا تاہم آج تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ،دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں فروخت کیا جانے والا گوشت کس طرح کا ہے ۔

جانور کو کس طرح ذبح کیا گیا ہے ، سی ڈی اے حکام کے مطابق2010میں سی ڈی اے انتظامیہ نے سٹیٹ آف دی آرٹ سلاٹر ہائو س کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا جس کے لئے سیکٹر آئی الیون فور میں پانچ ایکڑ پر محیط پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں 2015میں اسلام آباد میں لوکل باڈیز سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے بعد یہ منصوبہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پاس آ گیا ، یہ بھی سی ڈی اے کی طرح منصوبے پر کوئی پیش رفت کرنے میں ناکام رہی، معاون خصوصی علی اعوان کا کہنا تھا کہ سلاٹر ہائوس کی تعمیر انتہائی ضروری ہے ،اس کے لئے ہم جلد کنسلٹنٹ ہائر کر کے کام کا آغاز کریں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں