شہری، 1ٹریکٹر، 2گاڑیوں، 10موٹرسائیکلوں سے محروم

شہری، 1ٹریکٹر، 2گاڑیوں، 10موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں میں 44وارداتوں کے دوران شہریوں کو 1ٹریکٹر، 2گاڑیوں، 10موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔

 تھانہ روات سے محمد زبیر حسین کی گاڑی، ٹیکسلا سے حسنین عادل کی گاڑی، مندرہ سے عالم خان کا ٹریکٹر، پیرودہائی سے احتشام علی، وارث خان سے محمد عمر انور، بنی سے عمران ملک، صادق آباد سے انضمام شوکت، مدثر، نصیرآباد سے حفیظ الرحمن، سول لائن سے سید دانیال حسین، ایئرپورٹ سے وقاص احمد، کوٹلی ستیاں سے محمد ارشاد ستی کے موٹر سائیکلز چوری کر لیے گئے، نیوٹاؤن سے روویز خان، اسامہ سے موبائل فونز اور نقدی، سول لائن سے ارسلان گلزارسے موبائل 3عدد اور نقدی چھین لی گئی، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں