3ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، 2زخمی

3ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، 2زخمی

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف ٹریفک حادثات میں دو شہری جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

گوجرخان میں نامعلوم گاڑی نے لئیق الرحمن کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے اسے پہلے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھر راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا ،گوجر خان میں ہی عتیق اللہ اپنے موٹرسائیکل پر اپنے گھر سے سبزی منڈی گوجرخان جا رہا تھاکہ اے سی آفس کے سامنے ایک ٹیوٹا ہائی ایس جسے ڈرائیور محمد سفیر چلا رہا تھا نے موٹرسائیکل کو ہٹ کیا جس سے عتیق اللہ جاں بحق ہو گیا۔

مندرہ سے میرا بھائی سلیم خالد مہران کار سے واپس اپنے گاؤں جار ہا تھا کہ ٹول پلازہ کے نزدیک پیچھے سے ٹرک نے کار کو ہٹ کیا جس سے سلیم خالد سمیت دو بھائی شدید زخمی ہو گئے اور کار کا بھی کافی نقصان ہوا ہے، ٹرک ڈرائیور موقع سے بھاگ گیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں