لئی ایکسپریس، فلڈ چینل منصوبے جلد مکمل کرینگے، کمشنر

لئی ایکسپریس، فلڈ چینل منصوبے جلد مکمل کرینگے، کمشنر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزارحسین شاہ نے کہا ہے کہ لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینل منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے تمام تر کوششیں اور وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینل کے میگا پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینل راولپنڈی کیلئے اراضی کے حصول کی مالیت 24,960.70ملین روپے ہے، اس منصوبے میں لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینل پروجیکٹ کی تعمیر کیلئے واضح راستہ فراہم کرنے کیلئے اراضی کے حصول کیلئے اقدامات کیے گئے جو سیلاب کے خاتمے اور سیوریج کی نکاسی کے علاوہ راولپنڈی شہر کے ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کا ایک لازمی حصہ ہو گا۔

لئی ایکسپریس وے کے ساتھ اربن ریجنریشن کوریڈور کو بغیر کسی رکاوٹ کے اعلیٰ ترین فورم پر شیئر کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا اس پراجیکٹ میں راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ڈائریکٹوریٹ سمیت محکمہ ریونیو کے ارکان بھی حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینل منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں