وفاقی دارالحکومت میں نئی بس سروس کا آغاز مارچ میں متوقع

وفاقی دارالحکومت میں نئی بس سروس کا آغاز مارچ میں متوقع

اسلام آباد (ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کے لئے خو شخبری ، نئی بس سروس کا آغاز مارچ میں متوقع ہے ۔

 یہ بس سروس بالخصوص زون فور اور زون تھری کے رہائشیوں کو سہولت فراہم کرے گی، اس حوالے سے 29 بسوں کی خریداری کے حوالے سے ٹینڈرنگ کی تجویز دی جا چکی ہے جبکہ پی سی ون کی منظوری پہلے ہی ہو چکی ہے ، سی ڈی اے حکام کے مطابق بس سروس سواں گارڈن سے فیصل مسجد، بھارہ کہو سے فیض احمد فیض میٹرو بس سٹیشن اور ترنول ریلوے سٹیشن سے ایم فائیو میٹرو سٹیشن کے روٹس پر چلائی جائے گی، واضح رہے سی ڈی اے پشاور موڑ سے اسلام آباد نیو ایئر پورٹ تک میٹرو ٹریک کے لئے تیس بسوں کی خریداری کے لئے آرڈر دے چکی ہے جو چین سے خریدی جا ئیں گی، میٹرو بس ٹریک پر مارچ کے آخر تک بسیں چل پڑیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں