پاکستان جن پر بھروسہ کریگا وہ نوجوان ہیں،وانگ شون لی

پاکستان جن پر بھروسہ کریگا وہ نوجوان ہیں،وانگ شون لی

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) ہواوے مڈل ایسٹ کے نائب صدر وانگ شون لی نے کہا ہے کہ پاکستان جس سپر مسابقت پر بھروسہ کرے گا وہ نوجوان ہیں۔

 یہ مستقبل میں آئی سی ٹی ٹیکنالوجی سے لیس ہو ں گے ، ہم مل کر پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھا سکتے ہیں ، گوادر پرو کے مطابق وانگ شون لی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کیلئے مقامی آ ئی سی ٹی ٹیلنٹ کی اگلی نسلوں کو تیار کرنے میں مدد کر سکتے ہیں،سیکرٹری ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر سہیل راجپوت نے کہا کہ ا گر ہم اپنی برآمدات کو بڑھانا چاہتے ہیں اور اپنے تجارتی خسارے کو کم کرنا چاہتے ہیں تو واحد راستہ اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہے کیونکہ یہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے ،نوجوانوں اور ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری کا فارمولا آئی ٹی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں