انصاف و احتساب سے محروم ملک ریاست مدینہ نہیں ہوسکتا ،طاہر اشرفی

 انصاف و احتساب سے محروم ملک ریاست مدینہ نہیں ہوسکتا ،طاہر اشرفی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) چیئرمین علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ 74 سال گز رنے کے باوجود ابھی تک ہم ملک میں عدل و انصاف اور احتساب کا نظام نہیں لا سکے ۔

یہ بات انہوں نے یہاں فضائل سیدنا صدیق اکبر  ؓسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جہاں پر انصاف نہ ہو، جہاں پر احتساب نہ ہو ، اس ریاست کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست نہیں کہا جا سکتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں