رحمت ا للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین اور صدر اسلامی یونیورسٹی میں ملاقات

رحمت ا للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین  اور صدر اسلامی یونیورسٹی میں ملاقات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز اکرم اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی کے مابین منگل کو یہاں ملاقات ہوئی جس میں تعلیمات نبوی کے فروغ میں تعلیمی اداروں کے کردار اور سیرت النبی کی روشنی میں تحقیق کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 صدر اسلامی یونیورسٹی نے اتھارٹی کے چیئرمین کو باہمی تعاون کے معاہدوں، تحقیق اور تربیت کی صورت میں اسلامی تحقیق اور اقدار کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار سے آگاہ کیا۔

، انہوں نے انہیں یونیورسٹی کے ذیلی وتحقیقاتی اداروں کے تحقیقی اور تربیتی منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا، ڈاکٹر ھذال نے معاشرے میں امن کے فروغ اور اسلام کے پیغام امن کی ترویج میں یونیورسٹی کے سکالرز کی خدمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں