نوپارکنگ کی خلاف ورزی پر36گاڑیوں کاچالان

نوپارکنگ کی خلاف ورزی پر36گاڑیوں کاچالان

راولپنڈی (خبرنگار) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک نیو ٹائون علی رفیق نے ہولی فیملی اور بے نظیر بھٹو ہسپتال کے باہر نو پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرکے ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 36 گاڑیوں اور رکشوں کا چالان کیا جبکہ کاغذات نہ ہونے پر 9گاڑیوں کو تھانہ میں بند کیا۔

چیف ٹریفک آفیسر نے سرکل انچارج علی رفیق اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں