اوجی ڈی سی ایل کاخواتین کالج کرک کیلئے بس کاعطیہ

اوجی ڈی سی ایل کاخواتین کالج کرک کیلئے بس کاعطیہ

اسلام آباد (دنیارپورٹ)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) جو ای اینڈ پی سیکٹر میں صف اول کی کمپنی کا اعزاز رکھتی ہے اور مختلف شعبوں میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر ) کے اقدامات کے ذریعے ملک بھر میں مقامی آبادیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے ۔

 مقامی لوگوں کے مطالبات اور ضروریات کو مدنظر رکھے ہوئے او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ روز خواتین کالج کرک کی انتظامیہ کو مبلغ 2 کروڑ روپے مالیت کی 45 سیٹر نئی بس کا عطیہ دیا ہے ۔ ٹرانسپورٹ کی اس سہولت سے کرک کالج میں پڑھنے والی مقامی غریب گھرانوں کی طالبات کو ان کے گھروں میں مفت پک اینڈ ڈراپ کی سروس کی سہولت مہیا کی جائے گی ۔

واضح رہے او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے کالج کی پرنسپل کی درخواست اور متعلقہ ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک، مقامی معززین علاقہ اور ڈپٹی کمشنر ضلع کرک کی سفارش پر مذکورہ ائیرکنڈیشنڈ بس کی فراہمی کا انتظام کیا ہے ۔ او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے ضلع کرک کی خواتین کو ترجیح دینے اور ان کی تعلیم سے متعلق سفری سہولیات کی ضروریات کو حل کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے اور کمپنی کی طرف سے سی ایس آر کے اس اقدام سے علاقے میں خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے میں اہم ثابت ہوگی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں