بلدیاتی الیکشن میں واضح برتری حاصل کرینگے ،وزراپختونخوا

بلدیاتی الیکشن میں واضح برتری حاصل کرینگے ،وزراپختونخوا

دوبئی (رضوان چودھری سے )خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا،صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے صنعت و تجارت عبدالکریم، چیئرمین ڈیڈک کوہاٹ ممبر صوبائی اسمبلی ضیا اللہ بنگش سے ،جو ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں ۔

 پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے وفد صدر نواز خان جدون کی سربراہی میں ملاقات کی ۔وفد میں صدر پی ٹی آئی ابوظہبی محمد ثقلین مہرو، جنرل سیکرٹری یو اے ای سید آصف زمان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عزیز اللہ ملنگی، سینئر نائب صدر ابوظہبی ناصر خان، انفارمیشن سیکرٹری ابوظہبی نوید علی، وومن سیکرٹری دبئی حمیرا نسیم، وومن سیکرٹری ام القوین سعدیہ طارق، نائب صدر راس الخیمہ ملک اسد اور دیگر افراد شامل تھے ۔وزرا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کے پی کے میں تحریک انصاف کے عہدے دار اور کارکن عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہیں، صوبے میں بلدیاتی انتخابات بھی جیتیں گے ۔بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں تحریک انصاف کی واضح برتری ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں