تاجر ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی:راجہ راشد حفیظ

تاجر ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی:راجہ راشد حفیظ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خواندگی وغیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ تاجر ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو درپیش مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ٹائر بازار راولپنڈی کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں اور تاجروں کے علاوہ رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے مسلمان، پھر پاکستانی اور اس کے بعد تاجر ہیں، راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ انجمن تاجران ٹائر بازار کے عہدیدار کمیونٹی کے ساتھ ساتھ عوامی مفادات کے بھی محافظ ہیں جنہیں اپنی ذمہ داریاں پورے اخلاص کے ساتھ نبھانی چا ہئیں ،اس موقع پر صوبائی وزیر نے عوام سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے مسائل سنے اور راجہ راشد حفیظ نے متعلقہ حکام کو فون پر ہدایات جاری کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں