نسٹ کا کانووکیشن، 1100طلبہ میں اسناد تقسیم

نسٹ کا کانووکیشن، 1100طلبہ میں اسناد تقسیم

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ماڈلنگ اینڈ سمولیشن، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار مائیکروویو اینڈ ملی میٹر ویو سٹڈیز۔

 یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ان انرجی اور نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کانفلکٹ سٹڈیز کے مشترکہ کانووکیشن کی تقریب نسٹ اسلام آباد کیمپس میں ہوئی، تقریب میں گیارہ سو سے زائد فارغ التحصیل طلبہ کو بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں جس کے مہمان خصوصی ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید محمود بخاری تھے ،کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر نسٹ نے کہا کہ زندگی ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے جس میں وہ زیادہ دیر کے ٹھہرائو کے متحمل نہیں ہو سکتے ورنہ پیچھے رہ جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں