ٹیکسلا میں صوابی کی فیملی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،شوہر زخمی

ٹیکسلا میں صوابی کی فیملی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،شوہر زخمی

راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،اپنے نامہ نگارسے )ٹیکسلا میں ٹریفک حادثہ کے دوران خاتون جا ں بحق جبکہ شوہر زخمی ہو گیاجبکہ چوری پکڑے جانے پر ملزم نے خودکشی کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس کو نیاز خان نے بتایا کہ وہ ،بھائی اختر نواز خان اور بھابی فرید گل اپنی کار پر صوابی سے اسلام آباد انٹرنیشنل ہسپتال اپنے بھائی کا چیک اپ کرانے جا رہے تھے کہ جونہی ہم موٹر وے پر پل پنڈ نوشہری پہنچے تو پیچھے سے ایک آلٹو کار نے انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی کو شدید ٹکر ماری جس سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی جبکہ اختر نواز خان شدید زخمی ہوا اور بھابی ہسپتال پہنچ کر دوران میڈیکل ٹریٹمنٹ جاں بحق ہو گئی،شمس کالونی پولیس نے چوری پکڑے جانے پر خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ظفر اقبال ایس آئی نے پولیس کوبتایاکہ ملزم تراب خان سے موبائل فون برآمد ہوئے تو ملزم نے شور مچادیااور پھر چھری سے خودکشی کی کوشش کی ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں