14منشیات فروشوں سمیت 25ملزمان گرفتار ،چھ پستول بھی بر آمد

 14منشیات فروشوں سمیت 25ملزمان گرفتار ،چھ پستول بھی بر آمد

اسلام آباد،راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے ،اپنے رپورٹرسے ) راولپنڈی پولیس نے 14منشیات فروشوں سمیت 25ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس ،شراب ،ہیروئن اور اسلحہ بر آمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کوہسار پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والے دو منشیات ڈیلرزمحمد عمر اور عبداللہ خان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 2620گرام چرس، 50نشہ آور ایکسٹیسی گولیاں، 6 گرام کوکین اور دو پسٹلز برآمد کرلئے گئے ،ادھر وفا قی پولیس نے پا نچ منشیا ت فروشوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا ،نیلور پولیس نے منشیات فروش وقا ر رشید کوگرفتار کرکے 1210گر ام چرس برآمد کر لی جبکہ دو ملزمان طا ر ق اور با بر سے دو پسٹل 30بور برآمد کرلئے، ادھر راولپنڈی پولیس نے لیڈی سمگلر سمیت 7منشیات فروش گرفتار جبکہ 8کلو کے قریب چرس اور80لٹر شراب برآمد کرلی، آراے بازار پولیس نے لیڈی منشیات فروش رخمیہ بی بی سے 1کلو600گرام چرس،ویسٹریج نے شاہد سے 1کلو650گرام چرس اور ریحان سے 1کلو 160 گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے علی سے 1کلو 200گرام چرس اور جواد سے 1کلو100 گرام چرس،مورگاہ پولیس نے زبیر سے 1کلو280 گرام چرس برآمد کرلی ،وارث خان پولیس نے آصف کو گرفتار کرکے ملزم سے پستول ،ویسٹریج نے سلیمان قیصر سے پستول ، نصیر آباد نے خالد زمان سے پستول ، صد رواہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوید کو گرفتارکرلیا، جس سے 1پستول برآمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں