ریلوے نجکاری کیخلاف آل پاکستان گرینڈ الائنس کمیٹی قائم، تحریک کا اعلان

ریلوے نجکاری کیخلاف آل پاکستان گرینڈ الائنس کمیٹی قائم، تحریک کا اعلان

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ریلوے کی نجکاری اورملازمین سے ہونے والی زیادتیوں کیخلاف ریلوے ملازمین کی تنظیموں نے ریلوے آل پاکستان گرینڈ الائنس کمیٹی قائم کردی ،تمام تنظیموں نے مشاورت سے شمس پرویز بٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلی۔

 اس سلسلے میں 29جنوری کو کراچی ڈویژن سے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا گیا۔

احتجاجی جلسے روہڑی، کوئٹہ، ملتان، راولپنڈی میں ہونگے جبکہ مرکزی جلسہ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں