چینی کمپنی کی گلگت شندور روڈ کیلئے 10.24 بلین روپے کی پیشکش

چینی کمپنی کی گلگت شندور روڈ کیلئے 10.24 بلین روپے کی پیشکش

اسلام آباد ( خصوصی وقا ئع گار ) چینی کمپنی نے گلگت شندور روڈ کی تعمیر کیلئے سب سے کم ترین بو لی جمع کروائی۔

 کمپنی نے گلگت ـ شندور روڈ کے 70 کلومیٹر طویل حصے کو 10.24 بلین روپے کی لاگت سے تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے ، پیکیج ون کے لئے سب سے زیادہ بولی 15 ارب روپے آئی، یہ منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ پر چترال،گلگت روڈ کا حصہ ہے ، گوادر پرو کے مطابق چین کی ننگ شیا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی(این ایکس سی سی) اور پاکستان کے رستم ایسوسی ایٹس نے مشترکہ منصوبے گلگت ـشندور روڈ کے پیکیج ون کی تعمیر کیلئے سب سے کم ترین بولی جمع کروائی ہے ، 216 کلومیٹر طویل گلگت شندور روڈ کی کل لاگت کا تخمینہ 50 ارب روپے ہے جو کہ موجودہ وفاقی حکومت کے اعلان کردہ 370 ارب روپے کے گلگت بلتستان انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پیکیج کا بھی حصہ ہے ، یہ سڑک قراقرم ہائی وے یا چائنا پاکستان فرینڈ شپ ہائی وے کا متبادل راستہ بھی فراہم کرے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں