سویٹ ہوم پری کیڈٹ کالج کا افتتاح ،داخلے شروع

سویٹ ہوم پری کیڈٹ کالج کا افتتاح ،داخلے شروع

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان سویٹ ہوم پری کیڈٹ کالج میں جماعت ہشتم کے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ،10 فروری رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے ۔

 شہدا اور حافظ قرآن کے لئے خصوصی نشستیں رکھی گئی ہیں،سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے پری کیڈٹ کالج کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے زندگی کے خوبصورت مشن سے نوازا ہے ، گوجر خان اور سوہاوہ کے درمیان کیڈٹ کالج کا قیام ایک معجزہ ہی ہے ، سویٹ ہوم دنیا کی تاریخ کا پہلا یتیم بچوں کا کیڈٹ کالج ہے ، جہاں ایک بچہ بھی وزیر اعظم کی سفارش پر بھی بغیر میرٹ کے داخلہ نہیں لے سکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں