کھلی کچہری کامقصدشہریوں کے مسائل کاحل ،آئی جی اسلام آباد

کھلی کچہری کامقصدشہریوں کے  مسائل کاحل ،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(خبر نگار )آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گردگھیرا تنگ کر دیا ہے ۔

 قبضہ مافیا، منشیات کے خلا ف بڑی مہم چلائی جارہی ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرنے کا مقصدکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں