قائداعظم کے دیرینہ ساتھی پیرسیدامین الحسناتؒ کی برسی آج منائی جائیگی

قائداعظم کے دیرینہ ساتھی پیرسیدامین  الحسناتؒ کی برسی آج منائی جائیگی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )تحریک پاکستان کے ہیرو اور قائداعظم کے دیرینہ ساتھی پیر سید امین الحسناتؒ پیر آف مانکی شریف کی 62ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جائے گی، اس ضمن میں دعائیہ تقریبات منعقد ہونگی۔

 پیر سید امین الحسنات کا شمار تحریک پاکستان کے انتہائی سرگرم اور ذمہ دار اراکین میں ہوتا ہے ، قائداعظم نے انہیں فاتح ریفرنڈم کا لقب دیا، پیر سید امین الحسنات 27 جنوری 1960ء کو روڈ حادثے میں شہید ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں