سویٹ ہومزبلڈبینک کاراولپنڈی لاکالج میں عطیہ خون کیمپ

سویٹ ہومزبلڈبینک کاراولپنڈی لاکالج میں عطیہ خون کیمپ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بینک اور زمرد خان کی جانب سے راولپنڈی لا کالج سول لائنز کیمپس میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں نوجوان طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دے کر معصوم زندگیاں بچانے کے عظیم مشن میں بھرپور حصہ لیا۔

اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان (ہلال امتیاز)نے کیمپ کا دورہ کیا اور خون کا عطیات دینے والے مستقبل کے وکلا کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ راولپنڈی لا کالج کے پرنسپل اور معروف ماہر قانون نثار بیگ اور سی ای او راولپنڈی گروپ آف کالجز ڈاکٹر ثمینہ قدوسی نے کالج کا دورہ کرایا پاکستان سویٹ ہوم کی سماجی خدمات کو بھرپور سراہا۔زمرد خان کا کہنا تھا ہمارے ہوتے ہوئے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مرض سے جنگ لڑتے بچے تنہا نہیں ہیں۔ اس موقع پرپیر زادہ راحت مسعود قدوسی کا کہنا تھا کہ زمرد خان نے زندگیاں بچانے کا جو مشن شروع کیا ہوا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں