کوہسار میں کار کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

 کوہسار میں کار کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

اسلام آباد،راولپنڈی (خبر نگار )اسلام آباد کے علاقے کوہسار میں تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل سوار اجمیر ضیاکو ٹکرمار دی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی نے اپنے ہی شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا ۔

 صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کوگرفتارکرلیا، سی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمہ کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، مقتول دوسری شادی کا خواہشمند تھا جس کا اس کی اہلیہ کو رنج تھا،ملزمہ نے دو روز قبل اپنے شوہر ذوالفقارکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں