اسد عمر کے آنے کے بعد پارٹی سیکرٹریٹ کی رونقیں بحال

اسد عمر کے آنے  کے بعد پارٹی سیکرٹریٹ کی رونقیں بحال

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) اسد عمر کے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف بننے کے بعد پارٹی سیکرٹریٹ کی رونقیں بحال ہونے لگیں ، ذرائع کے مطابق اسد عمر سرکاری ذمہ داریوں کے ساتھ پارٹی کی ذمہ دار یاں بھی بطریق احسن نبھانے میں مصروف دکھائی دینے لگے ہیں جبکہ قبل ازیں سینئر عہدیدار وں میں کھینچا تانی کے باعث پارٹی سیکرٹریٹ نظر انداز ہو کر رہ گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ پارٹی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ، ان کے تواتر کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے کے نتیجے میں وہاں کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں اور کارکنان ایک بار پھر اس کا رخ کرتے دکھائی دے رہے ہیں ،گزشتہ روز انصاف لا ئرز فورم کے عہدیداران نے اسد عمر سے ملاقات کی اور ا نہیں سیکرٹری جنرل کاعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ، اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وکلا کی پارٹی کے اندر بہت اہمیت ہے جو جدوجہد میں ہمیشہ عمران خان کے شانہ بشانہ رہے ہیں ، ہم ان کی مدد سے ملک کے اندر بہتری لائیں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں