پاکستان معدنیات کے خزانے سے مالامال ہے ، ثمر مبارک مند
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی معدنیات کے خزانے سے مالامال ملک ہے تاہم پچانوے فیصد معدنی ذخائرتاحال دریافت نہیں کئے جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئریونیورسٹی میں منعقدہ دوسری عالمی فزکس کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وائس چانسلر ایئر مارشل (ر) جاوید احمد، رجسٹرار ایئر کموڈور (ر)عبدالوہاب، کانفرنس کے میزبان پروفیسر مظفر حسین سمیت چین، کینیڈا، اٹلی، آسٹریلیا سمیت قومی اور عالمی مندوبین بھی موجود تھے ، ڈاکٹر ثمر کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر میں ایجوکیشن، ہیلتھ کیئر اور ڈیفنس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کیلئے فزکس کے علم کی اہمیت مسلمہ ہے ، ایئر مارشل (ر)جاوید احمد کا کہنا تھا کہ دوروزہ کانفرنس کے دوران ری نیوایبل انرجی، کلائمیٹ چینج اور گلوبل وارمنگ جیسے عالمی ایشوز پر سیرحاصل بحث کی جائے گی،انہوں نے کانفرنس کے شرکا کو آگاہ کیا کہ عنقریب یونیورسٹی کے تمام کیمپس کو سولر انرجی پر منتقل کردیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments