ڈیفنس میں پولیس مقابلہ زخمی، ملزم سمیت چار گرفتار
کراچی(این این آئی)ڈیفنس پولیس نے دورانِ گشت سی آر پٹہ کے قریب مبینہ ڈکیت گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
ایک ملزم کو زخمی حالت میں جبکہ دو خواتین سمیت تین ملزمان کو بغیر مزاحمت گرفتار کرلیا، تاہم گروہ کے مزید چھ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس کی ٹیم دورانِ گشت سی آر پٹہ کے قریب پہنچی تو ایک کار اور تین موٹر سائیکلوں پر سوار افراد مشکوک حالت میں موجود تھے ۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments