کسٹمز :جعلی آئی جی ایم سے جی بی ٹیکس استثنیٰ کی کوشش ناکام
سکھر بیراج پر 4 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی غیرملکی شراب ودیگر اشیا ضبط
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوست میں جعلی آئی جی ایم کے ذریعے جی بی ٹیکس استثنیٰ حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق درآمدی دستاویزات میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے مبینہ ردوبدل پکڑا گیا، سوست میں بروقت کارروائی سے 56 لاکھ 86 ہزار روپے کا ممکنہ محصولات کا نقصان بچا لیا گیا۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق میسرز زین انٹرپرائزز کی کھیپ کو جعلی طور پر میسرز اجل انٹرپرائزز کے نام پر ظاہر کیا گیا۔ سکھر بیراج پر کراچی سے اسلام آباد جانے والا ٹرک روک کر غیر ملکی شراب اور متفرق اشیا برآمد کی گئیں۔ سکھر بیراج پر 4 ہزار ٹِن مری لائٹ بیئر بغیر دستاویزات دہری کارٹن پیکنگ میں چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔چینی ساختہ شراب، کوکنگ وائن اور مختلف اشیائے خورونوش کی بڑی کھیپ ضبط کرلی گئی۔ پاکستان کسٹمز حکام نے کہا کہ سکھر بیراج پر ضبط شدہ سامان اور گاڑی کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائدہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments