اگست میں 136خواتین اغوا، 114بچوں سے زیادتی ہوئی

 اگست میں 136خواتین اغوا، 114بچوں سے زیادتی ہوئی

اسلام آباد ( خبر نگار)ایس ایس ڈی او کی رپورٹ کے مطابق اگست میں پاکستان بھر میں 136خواتین کو اغوا، 71 کے ساتھ زیادتی جبکہ 114 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پیش آئے

۔سسٹین ایبل سوشل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) اور سینٹر فار ریسرچ، ڈیویلپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن(سی آر ڈی سی) کی تحقیق کے مطابق اگست 2022 کے مہینے میں میڈیا میں خواتین کا اغوا، خواتین پر جسمانی حملہ، گھریلو تشدد اور بچوں کے ساتھ  زیادتی کے واقعات سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ۔مسلسل چوتھے مہینے میں میڈیا میں سب سے زیادہ خواتین کے اغوا کے واقعات رپورٹ ہوئے ، جن کی کل تعداد 136 تھی، جو کہ گزشتہ ماہ کے 133 سے تقریباً مماثلت رکھتی ہے ۔

ان میں سے 80 کیسز صرف صوبہ پنجاب سے رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں 31کیسز ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور بلوچستان میں کم تعداد رپورٹ ہوئی جہاں بالترتیب 11، 8 اور 6 کیسز سامنے آئے ۔اسی طرح کی تعداد گھریلو تشدد کے 83 کیسز پچھلے مہینے 94 سے کم رہے ۔ اگست کے مہینے میں ملک بھر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 71 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 20بچوں کو  زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں