حکمرانوں کے پاس ناکامیوں کاکوئی جواب نہیں، راشد حفیظ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئرنائب صدر و سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے ۔۔۔
کہ بیرونی اشاروں پر اقتدار کے اوپر شب خون مارنے والے امپورٹیڈ ٹولے کے پاس اپنی بد ترین ناکامیوں کا کوئی جواب نہیں اور وہ عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی کی پاپولر عوامی لیڈر شپ اور سچ کا ساتھ دینے والے صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرکے مزید ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 46میں نیا محلہ تا لیاقت روڈ رابطہ سڑک کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ مہنگائی کے بے رحم سیلاب کی وجہ سے جو لوگ بمشکل دو وقت روٹی کھاتے تھے وہ ایک وقت کی روٹی پر آگئے ہیں۔