مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد (خبر نگار)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عارف محمود نے مالی فراڈ کرتے ہوئے مختلف جاز کیش اور ایزی پیسہ اکائونٹ میں 9لاکھ 47ہزار روپے ٹرانسفر کئے ۔

 ملزم کو چکوال سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے موبائل فون اور سمز بر آمد کر لیں۔مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں